وین کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، 37 زخمی

Ambaizen


 سات زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔




:راولپنڈی


 تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میلاد کاؤک کے قریب آزاد کشمیر کے باغ سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے چار ماہ کے بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔


 ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


 پولیس اور ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مسافروں سے بھری وین آزاد کشمیر سے راولپنڈی آرہی تھی کہ راستے میں اس کی بریکیں خراب ہوگئیں اور میلاد کے قریب وین ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہونے سے قبل ہی سڑک کے کنارے کھائی میں جاگری۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں سردار بابر ممتاز، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں انسپکٹر بشارت عباسی اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔


 ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو راولپنڈی اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔


 ایس ایچ او  کوٹلی ستیاں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق باغ آزاد کشمیر سے ہے۔

Tags
megagrid/recent
To Top