مسجد نبوی کے پاکستانی امام مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔
امام کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مدینہ منورہ میں ہو گی۔
امام شیخ محمد بن خلیل القاری |
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کرنے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، امام کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین بھی مدینہ میں ہوگی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل القاری جن کا اصل تعلق مظفرآباد سے ہے وہ مدینہ میں مسجد قبا کے امام بھی تھے۔
Sheikh Muhammad Khaleel Al Qari, May Allah have mercy on him and grant him the highest place in Jannah. pic.twitter.com/sznkkMeQmn
— The Holy Mosques (@theholymosques) May 8, 2023
سعودی حکام نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب میں ایک مشہور قاری تھے اور ان کے متعدد شاگرد اس وقت مملکت کی مقدس مساجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔